Ticker

6/recent/ticker-posts

النجوم فی القرآن

نجوم کی باتیں قرآن کی زبانی ۔۔۔

ہم سوال کرنا جانتے،ہم نجوم کو غیب کا علم سمجھتے ہیں اور اپنی کم علمی کی وجہ فتویٰ جاری کرنا جانتے ہیں
ہم نے کبھی سمجھنے کی کوشش کی نہیں کی کہ نجوم ہے کیا، کس طرح اسے "ریڈ" کیا جاتا ہے، کس طرح پیش گوئی ہوتی ہے ؟

نجوم میں سب سے اہم بروج ہوتے ہیں 
اللہ نے اس ہر سورہ بروج اتار دی!
باب العلم حضرت علیؑ فرماتے ہیں ''میں آسمان کو جانے والے بارہ راستوں کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں" وہ بارہ راستے یہ بارہ بروج ہی ہیں
ہم اپنی زمین سے باہر نکلیں چاند کے بعد عطارد زہرہ مریخ مشتری زحل نیچون یورنیس اور پلوٹو کے مداروں سے آگے ۔۔۔ بہت آگے ہم آگے کا سفر کرتے ہیں تو ایک برج سے ہی باہر نکل جائیں گے ۔۔۔۔ جس طرف سے مرضی نکلیں آپ کسی نہ کسی برج ہی سے باہر نکلیں گے گویا یہ برج ہمارے نظام (قلعے) میں داخل ہونے کے دروازے ہیں۔۔۔۔

ہمارے اس نظام سب سے زیادہ اہم سورج ہے سورج زندگی ہے روشنی ہے روح ہے اللہ کریم فرماتا ہے جیسے ہی سورج خاموش ہوگا سب کچھ مٹ جائے گا اس پر اللہ نے قرآن میں سورہ شمس اتار دی ۔۔۔ سبحان اللہ❤

مٹھاس،خوبصورتی، رنگ و بو، نرمی، محبت اور خوشبو کے اللہ چاند کو تخلیق فرمایا، چاند نہ ہو تو رنگ و بو اور حسن سب ختم ہوجائے زمین بنجر ہوجائے،پتھر ہوجائے جو ہر طرح کےحسن سے خالی ہو، نمی ختم  ہوجانے کا مطلب سب کچھ ختم ۔۔۔۔ اللہ نے چاند کی سورت اتاری دی ۔۔۔سورہ القمر❤

بروج، شمس اور قمر کے بعد اہم پانچ سیارے ہیں زہرہ، عطارد،مشتری،مریخ اور زحل۔۔۔۔ یہ پانچ سیارے آگے بھی سفر کرتے ہیں اور پیچھے بھی ۔۔۔ جسے رجعت کہا جاتا ہے اللہ عظیم نے ان سیاروں کی اہمیت کا احساس دلانے اور رجعت کی اہمیت سمجھانے کے لیے قسم کھائی ہے ۔۔

فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ۔۔۔❤

اور پھر اعلان کیا "ہے کوئی غور کرنے والا؟"

از قلم (روحانی دوست)

Post a Comment

0 Comments